بوسنیا کروشیا فیڈریشن کے صدر گرفتار

Image caption صدر ژوکو بودیمیر کے ملک سے فرار ہونے کے خدشے کے تحت ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا: استغاثہ

بوسنیا کروشیائی فیڈریشن کے صدر ژوکو بودیمیر کو ایک عدالتی حکم کے تحت اپنے سترہ ساتھیوں سمیت حراست میں لےلیاگیا ہے۔بوسنیائی کروشیا کی خود مختار فیڈریشن کے صدر کی گرفتاری استغاثہ کی طرف سے بدعنوانی کے الزامات عائد کیےاحکامات عدالت نے دیئے۔

بوسنیا۔کروشیا فیڈریشن بوسنیا ہرزِگووینا کا حصہ ہے۔ بوسنیا ہرزوگووینا کی ریاست بوسنیا اور کروشیا فیڈریشن اور ریپبلک آف سپارسکا سے مل کر تشکیل پاتی ہے۔

استغاثہ نے اتوار کے روز کہا کہ صدر ژوکو بودیمیر اور چار دوسرے اہلکاروں نے سزا یافتہ مجرموں کی معافی کے لیے رشوت وصول کی۔استغاثہ نے کہا کہ صدر ژوکو بودیمیر کے ملک سے فرار ہونے کے خدشے کے تحت ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

صدر ژوکو بودیمیر کی سیاسی جماعت ’جسٹس اینڈ ٹرسٹ‘ نے ملک کے پراسیکیوٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیاست میں ملوث ہو رہے ہیں۔

صدر ژوکو بودیمیر اور ان کے سترہ ساتھیوں کو ایک ماہ کے لیے گرفتار کرکیاگیا ہے ۔ صدر اور ان کے دوسرے رفقا کے وکلا نے کہا ہےکہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

عدالت نے کہا وہ صدر ژوکو بودیمیر اور ان کے ساتھی پیٹر بارزیچ کی حراست کا حکم ان کے فرار ہونے کے خدشے کے تحت دیا ہے۔