’غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملنا چاہیے‘

برطانیہ میں بورڈنگ سکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بچوں کی، خطرات مول لینے، غلطیاں کرنے اور اس سے سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین کرسچین ہنرک نے کہا کہ ان کے پاس پوکر کھیلنے، ہاتھ گاڑی چلانے اور درختوں کے اوپر جانے کا وقت ہونا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں پر زندگی کے معمولات کا بوجھ جلدی نہیں ڈالنا چاہیے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ سکول میں کلاس روم اور امتحانات کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے۔

کرسچین ہنرک کا ماننا ہے کہ بچوں کو زندگی جینے کے گر سیکھنے کے لیے وقت ملنا چاہیے اور انھیں اپنا پچپن اور تعلیم دونوں سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا ’یورپ کے ادب میں بچپن کا تذکرہ 16 ویں یا 17 ویں صدی میں شروع ہوا لیکن بدقسمتی سے باقی دنیا کے اکثر ممالک میں بچوں کا بچپن کچھ حد تک ہے یا بلکل نہیں ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے سکولوں میں بچپن گزارا جاتا ہے اور ہم اس کی پرورش کرتے ہیں‘۔

کرسچین ہنرک نے کہا ’یاد رکھیں، بچپن جب ایک دفعہ گزر جاتا ہے واپس نہیں آتا، ہمیں بچوں کو عملی زندگی میں جلدی نہیں دھکیلنا چاہیے‘۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ بچوں کو اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

اسی بارے میں