روس میں زلزلے کے شدید جھٹکے

روس کے مشرق میں واقع جزیرہ نما کمچتاکا میں حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے فوری بعد مشرقی صوبے سخالین میں سونامی وارننگ جاری کی گئی جیسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر آٹھ اعشاریہ دو تھی جبکہ روسی حکام کے مطابق زلزے کی شدت چھ اعشاریہ چار تھی۔

زلزے میں ابھی تک کسی بھی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

زلزکے کا مرکز بحیرہ اوکاتس کے مشرق میں واقع جزیرہ نما کمچتاکا میں چھ سو کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

یہ شہر کا اہم علاقے ہے اور آتش فشاں پھٹنے کے واقعات کے باعث کافی مشہور ہے۔

روس کے تقریباً تمام علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

روس میں آنے والا زلزلہ غیر معمولی نوعیت کا تھا۔

اسی بارے میں