’ٹماٹروں کا استعمال کم کریں‘

ارجنٹائین میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ خوراک یعنی ’ٹماٹر‘ کی موسمی قلت کے باعث اس کا استعمال کم کریں۔

ارجنٹائین میں پھلوں کی قیمت تیری سے بڑھ رہی ہے اور حکومت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ نسخوں کو اپنائیں اور انھیں استعمال کریں۔

خیال رہے کہ ارجنٹائین کے لوگوں کی پسندیدہ خوراک میں پیزا اور پاستہ شامل ہیں جن پر اٹالین کھانوں کا بہت اثر ہے اور ان میں ٹماٹروں کا استعمال بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔

ارجنٹائین میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ستمبر میں متوقع ٹماٹروں کی نئی فصل آنے تک ان کا استعمال کم کریں۔

ارجنٹائین کے کامرس کے دفتر کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بیونس آئرس کی سینٹرل کمیٹی نے عوام سے کہا ہے کہ موسمی قلت اور فارموں میں ادل بدل کر اجناس کاشت کرنے کی وجہ سے ملک میں ٹماٹروں کی ممکنہ قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سیزن اور آنے والے ساٹھ دنوں میں عوام متبادل کھانوں کا استعمال کریں۔