چین: بیجنگ کے ہوائی اڈے پر بم دھماکہ

Image caption طبی حکام دھماکہ کرنے والے شخص کا علاج کر رہے ہیں

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ بظاہر ویل چیئر پر بیٹھے ایک شخص نے کیا۔

چین کی ٹوئٹر کی طرح کی ویب سائٹ وائبو پر ایک سیاہ بالوں والے شخص کی تصویر دکھائی گئی ہے جس نے دونوں ہاتھ فضا میں بلند کیے ہوئے ہیں اور اس نے دھماکے سے قبل ایک سفید رنگ کا پیکٹ لہرایا۔

بعد میں سامنے آنے والی تصاویر میں ویل چیئر الٹی پڑی دکھائی گئی ہے اور حکام زمین پر پڑے ایک شخص کا علاج کر رہے ہیں۔

اس شخص کی حالت واضح نہیں ہے۔دھماکے کے بعد ٹرمینل 3 پر دھواں پھیل گیا۔

دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ٹرمینل کے خارجی دروازے کے قریب ہوا۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے اس آدمی کا نام جی ژونگ شیانگ ہے اور اس کا تعلق چین کے شمال مشرقی شینگ ڈونگ صوبے سے ہے۔

سی سی ٹی وی انھوں نے بارود سے بھرا ہوا ایک پیکٹ دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد وہ زخمی ہو گئے اور انھیں علاج کے ہسپتال لے جایا گیا۔ اس واقعے میں کوئی اور زخمی نہیں ہوا۔

اسی بارے میں