وینزویلا: جیل میں فسادات سے سولہ ہلاک

کیوبا کی ایک جیل۔ فائل فوٹو

وینزویلا کے مغربی شہر میراکیبو میں واقع ایک جیل میں ہونے والے فسادات سے کم از کم سولہ قیدی ہلاک ہو گئے۔

وینزویلا کی وزیرِ جیل خانہ جات اریس ویریلا نے کہا کہ پندرہ قیدی دو مخالف گروہوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں ہلاک ہوئے جبکہ سولہویں شخص کی ہلاکت ایک علیحدہ واقعے میں ہوئی۔

وینزویلا میں قائم جیلوں پر نظر رکھنے والے ادارے وینزویلن پریزن آبزرویٹری کے ایک رکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ کچھ قیدیوں کے سر قلم کیے گئے جبکہ کچھ کے اعضا تن سے جدا کیے گئے۔

وینزویلا کی جیلوں میں قیدی گنجائش سے زیادہ ہیں اور وزیرِ جیل خانہ جات نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد ’کسی نے کسی رنگ میں جیل میں منفی قیادت سمجھے جاتے تھے۔‘

اریس ویریلا نے پیر کی رات کو شروع ہونے والے تشدد کے خاتمے کے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اب نہیں چاہتے کہ ایک بھی اور ہلاکت ہو۔ بہت ہو گیا تشدد۔‘

سبانٹیا جیل میں چار ہزار کے قریب قیدی قید ہیں جو اس کی گنجائش سے پانچ گنا زیادہ ہیں اور یہ ملک کی دوسری بڑی جیل ہے۔

وینزویلن پریزن آبزرویٹری کے مطابق ہر سال پانچ سو سے زیادہ لوگ جیلوں میں تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

اسی بارے میں