دس چیزیں جن سے ہم گزشتہ ہفتے لاعلم تھے

Image caption سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زحل اور مشتری سیاروں پر ہیروں کی بارش ہوتی ہے

ہالی وڈ کے فلم سٹار جواہرات کے طور پر جتنے بڑے ہیرے پہنتے ہیں اس سے بھی بڑے ہیروں کی زحل اور مشتری سیاروں پر بارش ہوتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں

اب تک یہ غلط فہمی قائم تھی کہ فرانس کے سابق صدر ژاک شیراك باقاعدگی سے بچھڑے کا بھیجا کھاتے تھے لیکن اب یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ وہ گھونگھے کھانا پسند کرتے تھے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں دا ڈیلی ٹیلیگراف

18 ماہ کا ایک بچہ یہ بتا سکتا ہے کہ کون اپنے کام میں سنجیدہ نہیں ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں دا ٹائمز

شمسی پینلوں میں چھوٹے سائز کے لیگو اینٹ کی قسم کے بٹن نما کیل کے لگانے سے اس کی کارکردگی میں 22 فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں امپیريئل کالج لندن

موریطانیہ ایسا ملک ہے جہاں آپ کو غلام بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں واشنگٹن پوسٹ

قدیم برطانوی لوگ مینڈک کے پاؤں کھاتے تھے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں دا گارڈیئن

فٹبال شائقین اور ناظرین کی جانب سے علاقائی بنیاد پر امتیازی سلوک ایک جرم ہے جس کی وجہ سے اطالوی فٹ بال کلبوں کو قدغن کا سامنا ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں فائنینشیئل ٹائمز

افریقی بندر اتنے شائستہ ہوتے ہیں کہ دخل در معقولات نہیں کرتے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ڈیلی میل

برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار مورسی کو فرینڈز نامی سیریل میں سمیلی کیٹ پیش کرنا پڑا تھا۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ٹائم آؤٹ

پیشاب کرنے کے بارے میں آفاقی تصور یہ ہے کہ ہاتھی،گائے، بکری اور کتے پیشاب کرنے میں صرف 21 سیکنڈ کا وقت لیتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں نیو سائنٹسٹ

اسی بارے میں