’پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈی تک رسائی دی جائے‘

Image caption حکومت اقتصادی اور توانائی راہداری بنانے کے لیے کام کررہی ہے: نواز شریف

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور امریکہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دے۔

یہ بات وزیر اعظم نے پاکستان امریکن بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں اور امریکہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی اور توانائی راہداری بنانے کے لیے کام کررہی ہے اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی پر اسٹریٹیجک مذاکرات دسمبر میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اور اس مقصد کے لیے جنوب میں واقع بندرگاہوں کو شمالی پاکستان اور پھر چین، افغانستان اور وسطی ایشیاء سے ملانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انگریزی اخبار ڈان کے مطابق سوال جواب کے ایک مختصر سیشن کے دوران ایک امریکی بزنس مین نے وزیراعظم سے دریافت کیا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر مسلسل کیوں گرتی جارہی ہے، تو نواز شریف نے وزیرخزانہ سے کہا کہ وہ اس کا جواب دیں۔ انہوں نے متوقع سرمایہ کاروں کو یہ یقین دلایا کہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ’حکومت نے پہلے ہی اس گراوٹ کو روکنے کے لیے اقدامات اُٹھائے ہیں۔ بہت جلد پاکستانی روپیہ ایک ڈالر کے بدلے سو روپے سے کم کی قدر پر مستحکم ہوجائے گا۔‘

اسی بارے میں