دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

Image caption کوفی پینے کا سب سے مفید وقت صبح 9:30 اور 11:30 کے درمیان ہوتا ہے

مانچسٹر میں سکریبل کے ایک ٹورنامنٹ کے دوران سب سے زیادہ سکور 392، لفظ ’caziques‘ کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید معلومات کے لیے ڈیل ٹیلی گراف

پیشاب کرنے کے دوران مرد جتنا پیشاب دان کے قریب ہونگے اتنا ہی وہ پیشاب کے چھينٹوں سے بچ سکیں گے اور پیشاب کی دھار سیدھی پیشاب دان تک پہنچ سکے گی۔

مزید معلومت کے لیے یہاں کلک کریں

کافی پینے کا سب سے مناسب وقت صبح 9:30 اور 11:30 کے درمیان ہوتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں دا آسٹریلین

شمسی سیلز اس وقت سورج کی شعاعوں کو بہت تیزی سے بجلی میں تبدیل کرتے ہیں جب تک ان کے قریب پاپ یا راک موسیقی تیز آواز میں بج رہی ہو۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں نیو سائنٹسٹ

برطانیہ میں ایڈنبرا اور گلاسکو سے دوسرے شہروں کی نسبت پراسرار سرگرمیوں کی زیادہ اطلاعات آتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں دا سکاٹس مین

امریکہ میں سنہ 2012 میں پن چکی کے پنکھوں میں چھ لاکھ چمگادڑ ہلاک ہوئے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں دا ٹائم

کشمیر میں پی ایچ ڈی کے طلب علموں کی جانچ ان کی طرف سے اساتذہ کو پیش کردہ کباب کی بنیاد پر بھی ہوتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں

ٹڈی دل کے جنسی اعضا گذشتہ 16 کروڑ 50 لاکھ سال میں تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں سمتھ سونین

امریکی ریاست نیو جرسی کے گورنر کریس کرسٹی بروس سپرنگ سٹین کے کنسرٹس یا گلوکاری کے پروگرام میں سو سے زائد بار گئے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ہوفنگٹن پوسٹ

ایک عالمی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا میں سب سے کم ذہنی تناؤ جاپان کے لوگوں میں پایا جاتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں واشنگٹن پوسٹ

اسی بارے میں