کار کی شراب خانے سے ٹکر، 2 افراد ہلاک

Image caption سیو فولک پولیس کا کہنا تھا کہ دو افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا

برطانیہ کے شہر سیو فولک میں ایک موٹر کار کے قحبہ خانے سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ سنیچر کو اس وقت پیش آیا جب بلائت برخ میں ایک گاڑی وائٹ ہارٹ ان نامی قحبہ خانے سے ٹکرائی۔

سیو فولک پولیس کا کہنا تھا کہ دو افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔

چار افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔

ایڈن بروکس ہسپتال میں ایک شخص کی حالت نازک ہے جبکہ باقی تین زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

پولیس کے مطابق شراب خانے کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔

حادثے کے بعد تحقیقات کی غرض سے کچھ وقت کے لیے سڑک کو آمد ورفت کے لیے بند کیا گیا تھا۔

پولیس ایسے عینی شاہدین سے بات کرنے کی خواہش مند جنھوں نے یہ حادثہ ہوتے دیکھا ہو۔

اسی بارے میں