برطانوی فوجی دہشتگردی کے شبہے میں گرفتار

Image caption فوجی کو تفتیش کے لیے مانچسٹر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے

برطانیہ میں ایک حاضر سروس فوجی کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

سیلفرڈ میں اس فوجی کے گھر سے ایک مشکوک آلہ پکڑا گیا تھا۔

مبینہ طور پر یہ آلہ کیلوں سے بھرا ہوا ایک بم تھا جو اس کے گھر سے گذشتہ ہفتے برآمد کیا گیا۔

19 سالہ اس برطانوی فوجی کو جرمنی میں ملٹری پولیس نے گرفتار کیا اور برطانیہ واپس بھیج کر تفتیش کے لیے مانچسٹر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ ایک 20 سالہ شخص کو اس مکان سے بھی گرفتار کیا گیا ہے جہاں سے یہ بم برآمد ہوا ہے۔

دونوں ملزمان کو جنوری تک ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کارروائی کے وقت مکان کے گرد حفاظتی گھیرا ڈالا گیا اور قریبی مکینوں کو علاقے سے نکال دیا گیا تھا۔

خصوصی افسران نے اس بم کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اب اس سے خطرہ نہیں ہے۔

اسی بارے میں