پوپ فرانسس ٹائم میگزین کے پرسن آف دی ایئر

Image caption ٹائم میگزین نے پوپ فرانسس کو ’پیپلز پوپ‘ یعنی عام لوگوں کا پوپ کہا ہے

امریکی جریدے ٹائم میگزین نے پوپ فرانسس کو ’پرسن آف دی ایئر‘ منتخب کیا ہے۔

میگزین کے مطابق اس نے پوپ پوپ کا انتخاب اس لیے کیا ہے کیونکہ وہ ضمیر کی نئی آواز بنے ہیں۔

ٹائم میگزین کی مدیر نینسی گبز نے کہا کہ شاید ہی کوئی اور ایسا شخص ہو جس نے اتنی جلدی عالمی پلیٹ فارم پر سب کو اپنی طرف متوجہ کرایا ہو۔

سی آئی اے کے سابق كنٹریكٹر اور امریکہ کے خفیہ نگرانی کے پروگرام کو اجاگر کر کے شہ سرخیوں میں آئے ایڈورڈ سنوڈن دوسرے نمبر پر رہے.

ٹائم نے ’پرسن آف دی ایئر‘ کے لیے نومبر میں جن 42 لوگوں کی فہرست تیار کی تھی ان میں گجرات کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کی طرف سے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی بھی شامل تھے۔ لیکن دو دن پہلے جاری کی گئی آخری دس افراد کی فہرست میں ان کا نام نہیں تھا۔

ٹائم میگزین نے پوپ فرانسس کو ’پیپلز پوپ‘ یعنی عام لوگوں کا پوپ کہا ہے۔

ارجنٹائن میں پیدا ہونے والے پوپ فرانسس اسی سال اس وقت پوپ بنے جب پوپ بینڈکٹ نے اپنے عہدہ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ وہ پہلے پوپ ہیں جن کا تعلق یورپ کے باہر سے ہے۔

جریدے کی مدیر نینسی گبز نے کہا کہ پوپ فرانسس نے خود کو غربت، امیری، گلوبلائزیشن اور دیگر اہم مسائل پر ہونے والے بحثوں کے مرکز میں رکھا۔

ٹائم میگزین 1927 سے ہر سال پرسن آف دی ایئر کا انتخاب کرتا ہے۔

اسی بارے میں