ڈاکٹر نے مریض کے جگر پر’اپنا نام لکھ دیا‘

Image caption برمنگم کا کوئین الزبتھ ہسپتال جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ وہی ہسپتال ہے جہاں ملالہ یوسف زئی کا علاج ہوا تھا

برطانیہ میں ایک ڈاکٹر کو ایک مریض کے جگر پر اپنے نام کا مخفف کندہ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی ہاسپیٹلز برمنگم این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ برمنگم کے کوئین الزبتھ ہسپتال کے ایک سرجن کے خلاف الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

بعد میں ایک اور سرجن نے جب اس مریض کا معمول کا آپریشن کیا تو اسے مریض کے جگر پر اس سرجن کے نام کے ابتدائی حروف کندہ کیے ہوئے نظر آئے۔

ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی تکمیل تک سرجن کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں