’سلو ٹی وی‘ کا نیا رجحان

Image caption طویل دورانیہ کے یہ پروگرام بعض اوقات کئی دنوں تک چلتے رہتے ہیں

تیز رفتار زندگی اور اس ہی کی عکاسی کرتے ذرائع ابلاغ، ٹی وی پروگراموں اور فلموں سے ٹی وی سامعین کو بالکل مختلف طرز کے پروگرام فراہم کرنے کے لیے نار وے میں ’سلو وی‘ یا سست ٹی وی پروگرام پیش کرنا شروع کیے ہیں۔

کئی گھنٹوں یا طویل دورانیوں پر مبنی یہ پروگرام بعض اوقات مسلسل کئی دنوں تک نشر کیے جاتے ہیں اور اپنی سست رفتار اور مختلف طرز کی وجہ سے عوام میں خاصے مقبول بھی ہو رہے ہیں۔

ایک پروگرام جو ایک بحری جہاز کے سفر پر دکھایا گیا تھا مسلسل چھ دن تک نشر کیا جاتا رہا۔ اس پروگرام میں نہ تو کوئی ڈرامہ تھا اور نہ ہی پلاٹ لیکن پھر بھی ٹی وی شائقین کی ایک بڑی تعداد نے اس جہاز کے سفر کو دیکھا۔

ٹی وی کی ایک ناظر نے ان پروگراموں کو اپنی نوعیت کے ’ریئلٹی شو‘ قرار دیا۔

ایک اور ٹی وی ناظر نے کہا کہ یہ پروگرام آپ کو روزہ مرہ کی تیز رفتار زندگی سے ایک مختلف تصویر پیش کرتے ہیں اور سکون کے لمحات فراہم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ آرام سے بیٹھ کر کئی گھنٹوں تک یہ پروگرام دیکھتے ہیں۔

اس طرح کے ایک پروگرام میں جو آٹھ گھنٹے جاری رہا اور جس میں اون سے سوئٹر بنےگئے کام کرنے والی خاتون ہیگا نے کہا کہ ان پروگراموں میں قتل و غارت گری نہیں ہوتی۔ انھوں نے کہا کہ کوئی کشمکش نہیں ہوتی اور یہ آپ کو ذہنی سکون بخشتے ہیں۔

ہیگا نے کہا کہ ان پروگرام سے ناظرین ایک مختلف انداز میں محظوظ ہو سکتے ہیں۔

مچھلی پکڑنے، ریل کے سفر، سوئٹر بننے اور اس طرح کے مختلف موضوعات پر یہ پروگرام نشر کیے جا چکے ہیں۔

اسی بارے میں