دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

  • سیارہ مشتری پر چپس تلنا ممکن ہے

تفصیل پڑھیں(دا ٹائمز)

  • چین میں شرلاک ہومز اور ڈاکٹر واٹسن کو کرلی فو اور پی نٹ کے نام سے جانا جاتا ہے

تفصیل پڑھیں

  • 2014 کے آغاز پر اگر آپ کو 27 سال پرانا یعنی 1986 کا کیلینڈر مل جائے تو اسے پھینکیں مت بلکہ استعمال کریں کیونکہ ان دونوں برسوں کا کیلینڈر ایک ہی ہے۔

تفصیل پڑھیں (ڈیلی میل)

  • کتے رفع جاحت کے وقت شمال یا جنوب کی جانب رخ کر لیتے ہیں۔

تفصیل پڑھیں ( دا ٹائمز)

  • ہم جنس پرست خواتین کے ’سبارو‘ گاڑی خریدنے کے امکانات عام خواتین کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہوتے ہیں

تفصیل پڑھیں (سلیٹ)

Image caption ایک اندازے کے مطابق 2026 میں برطانیہ میں سگار پینے والے ڈھونڈے سے نہیں ملیں گے
  • برطانیہ میں سگار کے استعمال میں گذشتہ 20 برس میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے۔

تفصیل پڑھیں (دا فنانشل ٹائمز)

  • امریکی ریاست ٹیکسس میں کام کرنے کے خواہشمند ماہرین ِ تعمیرات سے ان کی انگلیوں کے نشانات لیے جاتے ہیں۔

تفصیل پڑھیں ( دا گارڈین)

  • ڈنمارک میں سالِ نو کے موقع پر مکان کے باہر چینی کے ٹوٹے برتنوں کے ڈھیر کی موجودگی مقبولیت کی نشانی سمجھی جاتی ہے۔

تفصیل پڑھیں (دا انڈیپنڈنٹ)

  • برطانیہ میں بہت فربہ افراد کی دیکھ بھال کرنے والی کچھ نرسیں ایسا لباس پہنتی ہیں کہ وہ خود بھی فربہ نظر آئیں۔

تفصیل پڑھیں

  • ایک کھڑے ہوئے انسان کے جسم پر 53 چمچوں کا توازن برقرار رکھنا ممکن ہے۔

تفصیل پڑھیں ( ڈیلی ٹیلی گراف)

اسی بارے میں