’گاڑی چوری کرتے ہی نیند آ گئی اور پکڑے گئے‘

Image caption سِنکلیئر نے کارڈیف کراؤن کورٹ میں اس چوری کا اعتراف کیا

برطانیہ میں ایک چور اپنی نیند کے باعث پکڑا گیا اور اسے چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

30 سالہ ایلیگزینڈر سِنکلیئر نے کارڈیف کے علاقے میں ایک گھر سے گاڑی چوری کی لیکن وہ اسی گھر کے باہر ہی گاڑی میں سو گئے۔

سِنکلیئر نے کارڈیف کراؤن کورٹ میں اس چوری کا اعتراف کیا۔

چور پکڑنے کے لیے جونک کا استعمال

سِنکلیئر کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ ان کا موکل ذہنی دباؤ کی دواؤں کے ساتھ الکوہل لینے کی وجہ سے غنودگی محسوس کر رہے تھے۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ گھر کا مالک جب صبح اٹھا تو ان کے گھر کا دروازہ کھلا تھا اور گاڑی کی چابیاں گم تھیں۔

’وہ اس خیال سے گھر سے باہر آئے کہ گاڑی غائب ہو گی لیکن انہوں نے دیکھا کے سِنکلیئر ڈرائیونگ سیٹ پر سو رہے تھے۔ ‘

سِنکلیئر اس وقت بھی سو رہے تھے جو چھ بجے پولیس وہاں پہنچی اور کھڑکی کھٹکھٹائی۔

سِنکلیئر نے عدالت کو بتایا کے وہ کارڈیف میں شراب نوشی کرتے رہے اور گھر جانے کے لیے ٹرین سٹیشن جا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی میں اس لیے بیٹھے کیونکہ اچانک بارش شروع ہو گئی تھی۔

اسی بارے میں