اولاند کی’معاشقے‘ کے بعد خاتون اول کی عیادت

تصویر کے کاپی رائٹ 1
Image caption كلوزر میگزین نے اولاند اور اداکارہ ژولی گائییے کے مبینہ عشق پر سات صفحات کا مضمون چھاپا تھا

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے مبینہ معاشقے کی خبروں کے بعد ہسپتال میں زیرِ علاج خاتون اول کی عیادت کی ہے۔

ویلیری ٹرائرویلر صدر فرانسوا اولاند کے اداکارہ ژولی گائییے سے مبینہ معاشقے کی خبروں کے بعد صدمے کا شکار ہیں اور پیرس کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

صدارتی محل نے صدر فرانسوا اولاند کے جمعرات کو رات گئے ہسپتال جانے کی تصدیق کی ہے تاہم اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

فرانس کے صدر فرانسو اولاند کے ساتھ مبینہ معاشقے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ادکارہ ژولی گائییے اس جریدے پر ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی صدر کا عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ

41 سالہ ژولی گائییے نے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے 50 ہزار یورو اور قانونی چارہ جوئی پر اٹھنے والے خرچ کی مد میں چار ہزار یورو ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جریدے ’کلوزر‘ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی بتایا ہے کہ گائییے نے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیا ہے۔

صدر فرانسوا اولاند نے تسلیم کیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں مشکلات سے گزر رہے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ذاتی معاملات سے ذاتی طور پر ہی نمٹا جانا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے اداکارہ ژولی گائییے سے اپنے مبینہ معاشقے کی اطلاعات پر کہی ہے۔

گذشتہ ہفتے كلوزر میگزین میں چھپنے والی اس رپورٹ کے بعد فرانسیسی صدر نے منگل کو پہلی بار صحافیوں کے سوالات کا سامنا کیا۔

انھوں نے اپنے مبینہ عشق کے بارے میں چھپنے والی رپورٹ سے متعلق سوال کو یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ نجی معاملات نجی سطح پر ہی حل کیے جانے چاہییں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ فروری میں امریکہ کے دورے سے پہلے یہ واضح کر دیں گے کہ ان کی موجودہ ساتھی ویلیری ٹرائرویلر فرانس کی خاتون اول ہیں یا نہیں۔

ویلیری ٹرائرویلر صدر فرانسوا اولاند کے ایک اداکارہ سے مبینہ معاشقے کی خبروں کے بعد صدمے کا شکار ہوں اور پیرس کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

Image caption ویلیری ٹرائرویلر معاشقے کی خبروں کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئی ہیں

صدارتی محل میں سینکڑوں صحافیوں کے سامنے اولاند نے مبینہ عشق کے بارے میں سوال پر کہا کہ یہ نہ اس طرح کے سوالات کا وقت ہے اور نہ ہی جگہ۔

یہ پریس کانفرنس بہت پہلے سے طے تھی جس میں اولاند کو ان پالیسیوں کا اعلان کرنا تھا جس سے فرانس کی لڑکھڑاتی معیشت کو سنبھالا جا سکے۔

فرانسیسی میڈیا پر رازداری کے بارے میں سخت قانون لاگو ہوتے ہیں لیکن اب یہاں لوگوں کی ذاتیات کا خیال رکھنے کی روایت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے۔

جمعہ کو كلوزر میگزین نے اولاند اور اداکارہ ژولی گائییے کے مبینہ عشق پر سات صفحات کا مضمون چھاپا تھا۔

اس میں ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص گائییے سے ملنے آیا ہے جسے صدر اولاند بتایا گیا ہے.

جس شخص کو صدر بتایا گیا ہے اس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا اور وہ ایک سکوٹر پر گائییے کی رہائشی عمارت کے پاس آیا اور گیا تھا۔

اسی بارے میں