جنوبی افریقہ کی کان سے نیلا ہیرا دریافت

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے سینکڑوں بڑے پتھر دریافت ہو چکے ہیں اور یہ نیلے ہیروں کی پیداوار کی وجہ سے مشہور ہے۔

جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے نیلے رنگ کا 29.6 کیرٹ نایاب ہیرا دریافت ہوا ہے۔

29.6 کیرٹ اس ہیرے کو پیٹرا ڈائمنڈز نامی کمپنی نے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا کی کلینن کی کان سے دریافت کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پتھر کلینن کی کان سے دریافت ہونے والے پتھروں میں سے انتہائی غیر معمولی ہے۔

پیٹرا ڈائمنڈز نے گذشتہ برس بھی 25.5 کیرٹ کا ایک نیلا ہیرا دریافت کیا تھا اور 16.9 ملین ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

پیٹرا ڈائمنڈز نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ہیرے کی ٹون اور کلیرٹی بہت غیر معمولی ہے۔

جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے سینکڑوں بڑے پتھر دریافت ہو چکے ہیں اور یہ نیلے ہیروں کی پیداوار کی وجہ سے مشہور ہے۔

پیٹرا ڈائمنڈز نے مئی سنہ 2009 میں 26.6 کیرٹ کا ایک نیلا ہیرا دریافت کر کے اسے نیلامی میں 10 ملین ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے سنہ 2012 میں ایک اور ہیرا بھی 10.8 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں