دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

1: وہ جوڑے جو رومانوی مزاحیہ ڈرامے اور فلمیں دیکھتے اور ان پر بات چیت کرتے ہیں ان کی طلاق ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں بہ نسبت ان جوڑوں کے جو اپنے تعلقات کو قائم رکھنے کے لیے دیگر طریقے استعمال کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (ڈیلی میل)

2: پرنس پنگ پونگ یعنی ٹیبل ٹینس کے بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلِک کریں

3: امریکی فوجی کتوں کو فوجی رینک دیے جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے یہ کتے اپنے ہینڈلرز یعنی وہ فوجی جو ان کے ساتھ ہوتا ہے اس سے عہدے میں سینیئر ہوتے ہیں۔ ایسا اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ فوجیوں کو حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ ان کتوں کا خیال رکھیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( واشنگٹن پوسٹ)

4: کوے کی نمایاں روشن آنکھیں مخالفین کو ڈرانے کے لیے ہوتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے کلِک کریں

5: وہ سامن مچھلیاں جن کی افزائش فارم میں کی جاتی ہے اور جن کو باہر کی دنیا کا کچھ معلوم نہیں ہوتا وہ زمین کے مقناطیسی میدان میں اس سمت کی جانب رخ کرتی ہیں جہاں ان کی آبائی خوراک کی جگہ ہوتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( ٹائمز)

6: فرانس کی سائیکل ریس میں تیز رفتار سائیکلسٹ کے چہرے خواتین کے لیے پچیس فیصد زیادہ جاذبِ نظر ہوتے ہیں بہ نسبت آہستہ سائیکل چلانے والوں کے۔

مزید معلومات کے لیے کلِک کریں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

7: اٹلی کے فٹ بال کلب کیگلیئیری کے سٹیڈیم میں سترہ نمبر سیٹ نہیں ہے کیونکہ اٹلی میں سترہ نمبر کو بدقسمت سمجھا جاتا ہے۔ سترہ نمبر کی جگہ اس سٹیڈیم میں سولہ بی کے نمبر سے سیٹیں موجود ہیں۔

مزید معلومات کے لیے کلِک کریں

8: گلِ ادریسی پودے میں فریب نظر اور راحت کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (گارڈیئن)

9: انگلینڈ کے نورفوک ساحل پر انسان آٹھ لاکھ سال قبل چہل قدمی کیا کرتے تھے۔

مزید معلومات کے لیے کلِک کریں

10: جہاں سکاٹش تلفظ کی بات ہو وہاں چیلسی فٹ بال کلب کے ہوژے میرنہو پر اعتبار کرنا مشکل ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (ٹائمز)

اسی بارے میں