دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption مگرمچھ درختوں پر تیرہ فٹ کی بلندی تک چڑھتے دیکھے گئے ہیں

1: مگرمچھ درختوں پر چڑھ سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (نیوزر)

2: ہالی وڈ کی اداکارہ کیٹ بلانشیٹ اور ان کے شوہر ایک ہی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (سڈنی مارننگ ہیرالڈ)

3: انسانی دماغ مسکراہٹ کے لیے ڈیجیٹل بات چیت میں استعمال کیے جانے والے’(-:‘ کے نشان کو دیکھ کر ایسا ہی ردعمل دیتا ہے جیسا کہ انسانی چہرے کو دیکھ کر تاہم ’:-)‘ کے نشان کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (ڈیلی ٹیلی گراف)

4:شمالی امریکہ کے مشہور اساطیری کردار’ٹوتھ فیئری‘ یا دانت لے جانے والی پری کا تصور پہلی مرتبہ 1927 میں شائع ہوا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ THINKSTOCK

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (سیلون)

5: ریاضی کے فارمولے کو دیکھ کر انسانی دماغ میں خوبصورتی کا وہی احساس ابھرتا ہے جو کسی شاندار فن پارے کو دیکھ کر ہوتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

6: برطانیہ میں ہر تیسرے گھر میں برطانوی بینڈ کوئین کے مشہور ترین گانے پائے جاتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

7: معتدل موسم کے لیے مشہور آسٹریلیا کے جنوبی علاقوں میں سویڈین کے مقابلے میں زیادہ لوگ ’ہائپوتھرمیا‘ یعنی سردی کی وجہ سے موت کا شکار ہوتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption کیٹ بلانشیٹ کو حال ہی میں گولڈن گلوب ایوارڈ ملا ہے

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (سمتھ سونین)

8: مزاحیہ اداکار لیس ڈاسن نے ماریہ بریٹ کوپر کے قلمی نام سے ایک رومانوی سنسنی خیز ناول تحریر کیا تھا۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

9: ویت نام میں امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ کے واحد ریستوران کے مالک ملک کے کمیونسٹ وزیراعظم کے داماد ہیں جو کہ خود امریکی یونیورسٹی ہارورڈ سے فارغ اتحصیل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (دی اکانومسٹ)

10: ’زمین کے اختتام‘ کی جگہ بتانے والا نشان ہر شب اتار لیا جاتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

اسی بارے میں