دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption مشکل کی گھڑی میں ہاتھی ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے ہیں

1: آسکر ایوارڈز کی گزشتہ 12 تقریبات کے دوران ہالی وڈ کی اداکارہ میرل سٹریپ کا جتنی مرتبہ شکریہ ادا کیا گیا، اتنی بار خدا کا بھی شکریہ ادا نہیں کیا گیا۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (سلیٹ)

2: کرلنگ نامی کھیل کے دوران کھلاڑی 1800 کیلوریز جلا سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

3: پاپ میوزک میں تك بندي کے لیے ڈو / یو لفظ سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (سلیٹ)

4: بگ بینگ تھیوری کی تصدیق میں دو کبوتروں نے سائنسدانوں کی مدد کی۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں۔ (سمتھ سونين)

5: کتے آپ کی آواز سے یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ خوش ہیں یا اداس۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption موبائل فونز میں نصب کیمروں سے اپنی تصویر کشی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے

مزید معلومات کے لیے کلک کریں۔

6: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک اور برازیلی شہر ساؤ پالو کے لوگ ’سیلفي‘ یعنی اپنی تصویر خود لیتے ہوئے سب سے زیادہ مسکراتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (ڈیلی میل)

7: امریکہ کے کچھ ریاستوں میں ربڑ سے بنی بطخوں کی دوڑ کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے.

مزید معلومات کے لیے کلک کریں۔

8: مشکل کی گھڑی میں ہاتھی ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (انڈیپنڈنٹ)

9: یروشلم میں انتظامیہ سڑکوں کی گندگی اور بدبو سے نمٹنے کے لیے کتوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کر رہی ہے۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں۔

10: انگلینڈ میں سالسبري کے میدانوں سے امبر تک سال میں صرف ایک بار بس چلتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں۔

اسی بارے میں