دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ THINKSTOCK
Image caption جس طرف سے انسان کیلے کا چھلکا اتارتے ہیں بندر اس کی مخالف سمت سے چھلکا اتارتے ہیں

1: جس طرف سے انسان کیلے کا چھلکا اتارتے ہیں بندر اس کی مخالف سمت سے چھلکا اتارتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( ڈیلی ٹیلیگراف)

2: وہ مچھلیاں جن کو سکپس چپس کھلائے جاتے ہیں وہ گلابی ہو جاتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( ڈیلی مرر)

3: ڈومینیکن ریپبلک میں دنیا کی خطرناک ترین سڑکیں ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں( دی اکونومسٹ)

4: وہ فلمیں جن کو آسکرز میں بہترین فلم کا ایوارڈ ملتا ہے ان فلموں کا اوسط دورانیہ دو گھنٹے بیس منٹ ہوتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

5: پائن درخت سے خارج ہونے والی بو ماحولیاتی وار حدت کو کنٹرول کرتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

تصویر کے کاپی رائٹ

6: وہ مرد جن کے چہرے پر بال مشکل سے آتے ہیں وہ داڑھی ٹرانسپلانٹ کرا سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( دی ٹائمز)

7: فنش زبان میں سکروج میک ڈک کے بارے میں میوزک البم موجود ہے۔

مزید معلومات پڑھیں ( اے وی کلب)

8: بینائی سے محروم لوگوں کی خواب میں آوازیں، چھونا، ذائقہ اور بُو زیادہ ہوتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( سمتھسونینز)

9: رابرٹ ولسن نے جنہوں نے آرنو کے ساتھ مل کر بگ بینگ کے بعد نکلنے والی شعاؤں کو دریافت کیا تھا، اپنے موبائل میں بگ بینگ کے نتیجے میں نکلنے والی لہروں کی ریکارڈنگ محفوظ کر رکھی ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( نیو سائنٹسٹ)

10: امریکی فلم امیریکن ہسّل میں کرسچیئن بیل کی چھاتی کے بال لگانے میں چار گھنٹے لگے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( ٹائمز)

اسی بارے میں