روانڈا نسل کشی: سابق انٹیلیجنس سربراہ کو سزا

Image caption پاسکل کے وکلا نے اس مقدمے کو سیاسی مقدمہ قرار دیا تھا

فرانس کی ایک عدالت نے روانڈا کے سابق اینٹیلیجنس کے سربراہ پاسکل سمبیکنگوا کو 1994 کی نسل کسی کا مرتکب ہونے پر 25 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے پاسکل کو نسل کشی اور انسانی جرائم کا مرتکب پایا۔

ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ پاسکل کے وکیل اس سزا کے خلاف اپیل کریں گے یا نہیں۔

پاسکل کو سنہ 2008 میں میوٹے جزیرے میں جعلی نام کے ساتھ رہتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

پاسکل 1994 میں روانڈا میں کی گئی نسل کشی کے حوالے سے پہلی شخص ہیں جن کو سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 1994 میں ایک سو دنوں کے اندر آٹھ لاکہ ٹوٹسیز اور معتدل ہوٹوز کا قتل کیا گیا تھا۔

پاسکل نے اپنے آپ پر لگے الزامات کی تردید کی تھی۔

پاسکل کے وکلا نے اس مقدمے کو سیاسی مقدمہ قرار دیا تھا۔

پاسکل پر مقدمہ فرانسیسی قوانین کے تحت چلایا گیا ہے۔