نقلی برطانوی شہزادے نے ایک بڑھئی کو دھوکا دے دیا

برطانوی شہزادہ ہیری تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption بعد میں معلوم ہوا کہ شہزادہ ہیری نے ایسا کوئی ٹھیکہ نہیں دیا تھا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر خود کو برطانوی شہزادہ ہیری بتانے والے ایک شخص نے آسٹریا کے ایک بڑھئی کو بیوقوف بنا کر ہزاروں یورو اینٹھ لیے۔

اس نقلی شہزادے نے اس بڑھی کو بکنگھم پیلس کا فرش دوبارہ بنانے کے لیے ایک ملین یورو کا ٹھیکہ دینے کا وعدہ کیا۔

اس کے بعد اس نقلی شہزادے نے کہا کہ برطانیہ میں قانونی طور پر کام کرنے کے لیے برطانوی بینک میں 23 ہزار پاؤنڈز جمع کرانے ہونگے۔ اس شخص نے یہ رقم اس کے بتائے ہوئے برطانوی بینک میں جمع کرا دی۔

جب شہزادے کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا تو اس آسٹریائی شخص نے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

آسٹریا کے ایک روزنامہ کے مطابق برگن لینڈ صوبے کی پولیس نے اس شخص کو بتا دیا ہے کہ اس کی رقم واپس ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

اس شخص نے پہلے برطانیہ کے لائیڈ بینک میں ڈھائی ہزار یورو جمع کرائے اس کے بعد بائیس ہزار یورو بطور سکیورٹی ڈیپازٹ اور جمعہ کو تین ہزار یورو جمع کرائے تھے۔

اسی بارے میں