دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption رھیا کو امریکی شتر مرغ بھی کہا جاتا ہے

1۔اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ جمائی لینے والے شخص کو دیکھ کر اسی کی نسل کے لوگ زیادہ تر جمائی لیں گے۔

مزید معلومات کے لیےکلِک کریں ( نیویارکر)

2۔ ایسی داڑھی والے افراد زیادہ پرکشش ہوتے ہیں جن کی داڑھی کم گھنی ہو۔

مزید معلومات کے لیےکلِک کریں ( دا آسٹریلین)

3۔ آتش بازی سے ایک سیاہ ہالہ تیار ہو سکتا جو آسمان میں کئی منٹ تک گردش کرنے کے بعد اچانک غائب ہو جاتا ہے۔

مزید معلومات کے لیےکلِک کلک کریں

4۔ ہم دوسروں کے بچن کا چہرہ یاد رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے بچپن میں کیسا نظر آتا تھا لیکن ہم اپنے بچپن کا چہرہ یاد نہیں رکھ پاتے۔

مزید معلومات کے لیےکلِک کریں ( سمتھسونین میگزن)

5۔ برطانوی ہدایت کار رچرڈ کرٹس نے یہ کوشش کی تھی کہ فلم فور ویڈنگز اینڈ اے فیونرل کا لیڈ رول اداکار ہیوگرانٹ کو نہ مل سکے۔

مزید معلومات کے لیےکلِک کریں ( ڈیلی میل)

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption جمائی ایک فطری عمل ہے جسے کاہلی کی نشانی بھی کہا جاتا ہے

6۔ چڑیاں فطری طور پر اپنے گھونسلے کی تعمیر کے لیے بہترین مواد منتخب کرنا سیکھ جاتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیےکلِک کریں

7۔امریکی ریاست اوریگن کے حکام اپنے آبی ذخائر میں پیشاب شامل کرنے کے معاملے میں بہت حساس ہیں۔

مزید معلومات کے لیےکلِک کریں ( اوریگن لائیو)

8۔ جنوبی امریکہ میں پائے جانے والے شترمرغ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ایک پنجے سے کسی انسان کی آنتیں باہر نکال سکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیےکلِک کریں ( ڈیلی ٹیلی گراف)

9۔ جو خاوند اور بیوی ایک دوسرے سے ایک انچ سے بھی کم فاصلے کے ساتھ سوتے ہیں وہ اپنے رشتے کے بارے میں مطمئن ہوتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیےکلِک کریں ( انڈیپنڈینٹ)

10۔ 19ویں صدی کے دوران پیش آنے والے صدماتی واقعات بشمول جبری نقل مکانی نے امریکہ کے چیروکی نسل کے اصل باشندوں کی کھوپڑی کی شکل بدل دی۔

مزید معلومات کے لیےکلِک کریں ( فارک)

اسی بارے میں