پارکنگ سےگاڑی نکالنے کی کوشش میں 11 گاڑیوں کو ٹکر

Image caption گاڑیوں کو بڑی مشکل سے باہر نکالا گیا

جرمنی میں ایک عمر رسیدہ خاتون ڈرائیور نے پارکنگ سے اپنے گاڑی نکالنے کی کوشش کے دوران گیارہ گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔

جرمن شہر ایرفرٹ کے ایک مقامی اخبار تھیرینگر اللگمینے کے مطابق 86 سالہ خاتون ڈرائیور نے کئی منزلوں پر مشتمل پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی پیچھے کرتے ہوئے گھبراہٹ میں ایکسلیٹر زیادہ دبا دیا۔

اس کے نتیجے میں پیچھے کھڑی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اس کے بعد وہاں سے نکلنے کی کوشش میں مزید گاڑیوں کو ٹکر ماری۔

اس سے پہلے کہ اور نقصان ہوتا اس خاتون کی گاڑی رک گئی۔ اندازے کے مطابق گیارہ گاڑیوں کو پہنچنے والا نقصان 60 ہزار یورو کے قریب ہے۔

مقامی اخبار رائنگش پوسٹ کے مطابق اس پارکنگ میں خراب گاڑیوں کو باہر نکالنا بھی مشکل کام نہیں تھا کیونکہ خراب گاڑیوں کو لانے لے لیے جب ٹرک بلائے گئے تو ان کی اونچائی زیادہ تھی اور وہ پارکنگ میں داخل نہیں ہو سکے۔ اس کے بعد خصوصی رولرز کے ذریعے گاڑیوں کو باہر نکلا گیا۔

اسی بارے میں