ترکی: کان حادثہ، تین افراد پر ہلاکتوں کا الزام

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption یہ ملکی تاریخ کا سب سے جان لیوا کان کا حادثہ تھا جس کے بعد حکومت اور کان کنی کے اداروں کے خلاف مظاہروں شروع ہو گئے

ترکی میں پولیس نے سوما کی کان کے حادثے کت تحقیقات کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا ہے ان افراد پر متعدد ہلاکتوں کا باعث بننے کا الزام ہے۔

ان تینوس سمیت 25 افراد کو اتوار کو حراست میں لیا گیا جن میں کان کنی کی کمپنیوں کے حکام شامل ہیں۔

منگل کو دھماکے اور آتشزدگی کے بعد کام میں کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے 301 جانیں ضائع ہو گئیں۔

یہ ملکی تاریخ کا سب سے جان لیوا کان کا حادثہ تھا جس کے بعد حکومت اور کان کنی کے اداروں کے خلاف مظاہروں شروع ہو گئے۔

استغاثہ صحافیوں کو بتایا کہ ’متشبہ افراد پر غفلت کا مقدمہ درج کیا گا ہے جس کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کے اتوار کی صبح گرفتار ہونے والے چھ افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ترکی میں سوما کے علاقے میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والے 300 سے زائد افراد کی لاشیں ملنے کے بعد حکام نے امدادی آپریشن کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

یہ حادثہ دھماکے کے بعد کان بیٹھنے کی وجہ سے پیش آیا تھا اور سنیچر کو متاثرہ کان سے مزید دو لاشیں نکالی گئیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی کل تعداد 301 ہوگئی ہے۔

ترکی کے وزیر برائے توانائی تانر یلدیز کا کہنا ہے کہ امدادی آپریشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور اب کوئی بھی کان کن زیرِ زمین دبا ہوا نہیں ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption کوئلے کی اس کان میں کہا جاتا ہے کہ نامعلوم وجہ کی بنا پر غیر معلولی حدت پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے کان بیٹھ گئی تب 787 لوگ اند کام کر رہے تھے۔

سوما میں اس حادثے کے خلاف سنیچر کو بھی احتجاج ہوا ہے اور پولیس نے 30 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سوما کے قریب پولیس اور احتجاجیوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور پولیس نے جن افراد کو حراست میں لیا ہے ان میں سے کئی وکلا ہیں۔

کان میں یہ حادثہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب ایک دھماکے کے نتیجے میں کاربن مونو آکسائڈ گیس اُس سرنگ میں بھر گئی جس میں 787 لوگ کام کر رہے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption وزیراعظم رجب طیب اردگان کو ہلاکتوں پر بے حسی کا مظاہرہ کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے اور کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

سوما میں اس کان کو چلانے والے کسی بھی طرح کوتاہی کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کان میں نامعلوم وجوہ کی پر غیرمعمولی حدت پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے کان بیٹھ گئی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے لوگ سوما جا رہے ہیں تا کہ مرنے والوں کے عزیزوں سے تعزیت کر سکیں لیکن گورنر نے پابندیاں لگا دی ہیں اور سوما داخلے کے راستوں پر نگراں چوکیاں بنا دی گئی ہیں۔

اسی بارے میں