دس چیزیں جن سے ہم لاعلم تھے

Image caption سبزہ خور جانور کوالا خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے درختوں سے بغل گیر ہوتے ہیں

1۔ خواتین کے ناموں والے طوفان مردوں کے ناموں والے طوفانوں سے زیادہ تباہی مچاتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

2۔ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کے دورِ اقتدار میں صدارتی ہوائی جہاز میں کافی آئس کریم ہمیشہ دستیاب ہوتی تھی۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

3۔ انگلینڈ کی فٹبال کے عالمی کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم میں شامل اکثر کھلاڑی گلوکار مورسی کو نہیں پہچانتے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

4۔ سبزہ خور جانور کوالا خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے درختوں سے بغل گیر ہوتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

5۔ امریکی مصنف جے ڈی سالینجر کا ناشر مصنف کے شائقین کے خطوط کے جواب میں وہ تحریر لکھتا رہا جو تین مارچ سال 1963 میں لکھی گئی تھی۔

اس تحریر کے مطابق خطوط بھیجنے والے کو مخاطب کر کے کہا جاتا ہے ’حال ہی میں ڈی جے سالینجر کو خط لکھنے کا بہت شکریہ، ہو سکتا ہے کہ آپ جانتے ہوں کہ مسٹر سالینجر اپنے قارئین کے خطوط لینا پسند نہیں کرتے ہیں تو ہم آپ کے پیارے پیغامات ان تک نہیں پہنچا سکتے۔ ہم مسٹر سلینجر کی کتابوں میں دلچسپی لینے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

6۔ محققین کے مطابق برطانوی لوگوں کے پاؤں کے سائز میں اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 40 سال کے دوران ان میں جوتوں کے دو سائز کے برابر اضافہ ہوا ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

7۔ برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز میں مردہ مسافروں کو پرواز کے دوران چشمے، شراب اور ڈیلی میل اخبار کی کاپی دی جاتی ہے۔ یہ سب کچھ اسے لیے کیا جاتا کہ مردہ افراد کی جہاز میں موجودگی کی حقیقت دیگر مسافروں کے سامنے پوشیدہ رکھی جا سکے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption برطانیہ میں لوگوں کے پاؤں کے سائز میں اضافہ ہو رہا ہے

8۔ برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے پرستار ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

9۔ اگر کسی شخص کو بھوک لگی تو بڑی جسامت کی خواتین کو زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن کھانے کے بعد یہ دلچسپی کم ہو جاتی ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

10۔ امریکہ کے رگبی کھلاڑی جان ویکیسن کو ماضی کا اسم فعل ( dropped goal) یا گول ڈراپ کر دیا پسند نہیں اور اسی لیے انھوں نے اپنی سوانح حيات میں’dropped goal‘ کو ’dropped goal‘ سے تبدیل کر دیا۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

اسی بارے میں