چینی فوج کی جنگی صلاحتیوں کے لیے تفریحی آلات

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption چین کے فوجیوں کو دیے جانے والے نئے آلات میں کیمرے اور لاؤڈ سپیکرز شامل ہیں

چین میں حکام کے مطابق فوجیوں کی جنگی صلاحیت بڑھانے کے لیے انھیں تفریح کے لیے مختلف آلات فراہم کیے جائیں گے۔

ہانگ کانگ کے ’جنوب چین مارننگ پوسٹ‘نے چین کے سرکاری روزنامے ’پی ایل اے‘ کے حوالے سے بتایا کہ پیپلز لبریشن آرمی کو دیے جانے والے بجٹ میں فوجیوں کی ’ثقافتی سرگرمیوں کو بڑھانے‘ کے لیے تفریح پر دگنی رقم خرچ کی جا سکے گی۔

جنوب چین مارننگ پوسٹ کے مطابق رواں سال تک چین کے دفاعی بجٹ میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

چین کے فوجیوں کو دیے جانے واے نئے آلات میں کیمرے اور لاؤڈ سپیکرز شامل ہیں جس کا مقصد 20 لاکھ سے زائد فوجیوں کی حالتِ زار کو بہتر بنانا ہے۔

اس کے علاوہ فوجیوں کو موسیقی کے آلات فراہم کیے جائیں گے۔

چین کے ایک سرکاری دستاویز کے مطابق بجٹ میں اضافے کا مقصد فوجیوں کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

اس اضافے کا ایک مقصد جہاں چھوٹے رینک کے فوجیوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے وہیں اعلیٰ حکام اور سرکاری اہلکاروں کے تفریحی بجٹ کو کم کرنے اور ان کی چھٹیوں کے دوران مبینہ طور پر ایک حد سے زیادہ خرچ کو بھی کم کرنا ہے۔

اسی بارے میں