امریکہ میں ’وومن ان بلیک‘ کا چرچا

Image caption خاتون اب تک ایک ہزار میل سے زیادہ کا راستہ طے کر چکی ہے

ان دنوں امریکہ میں ایک پراسرار خاتون سرخیوں میں ہے جو کالی چادر میں لپٹی پورے ملک میں پیدل گھوم رہی ہے۔

کچھ مقامی لوگ اسے بھوتنی کہتے ہیں تو کچھ اور اسے ’مسیحا‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ اس خاتون کی حقیقی شناخت کچھ بھی ہو لیکن اس نے امریکیوں کو مکمل طور پر پریشان کر رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر عورت کو ’وومن ان بلیک‘ یعنی کالے لباس میں خاتون کہا جا رہا ہے اور اس کے کافی فالورز بن گئے ہیں۔

لوگوں کی اس خاتون میں دلچسپی کتنی ہے، اس کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ اس سے منسلک ایک فیس بک پیج کے تقریباً ساٹھ ہزار فالورز ہو چکے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ خاتون اب تک ایک ہزار میل سے زیادہ کا راستہ طے کر چکی ہے۔

تو آخر ’وومن ان بلیک‘ کی اصل شناخت کیا ہے اور کیوں وہ الاباما سے ورجینیا تک پیدل سفر کر رہی ہے؟