محمد علی کے باکسنگ گلّوز چار لاکھ ڈالر میں نیلام

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption 1971 میں جوریزییر نے محمد علی کو شکست دے کر عالمی چیمپئین کا اعزاز حاصل کیا

امریکہ کے شہر کلیولینڈ میں باکسر محمد علی کے باکسنگ گلّو پونے چار لاکھ ڈالر سے زیادہ میں نیلام ہوئے ہیں۔

یہ گلّو محمد علی نے 1971 میں جو فریزیئر کے خلاف میچ میں پہنے تھے۔

نیلامی میں گلّو خریدنے والے نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا۔

محمد علی اور جو فریزییر کے اس میچ کو ’صدی کا میچ‘ قرار دیا گیا جس میں محمد علی کو شکست ہوئی تھی اور جو فریزیئر عالمی ہیوی ویٹ چیمپئین بنے۔

تاہم بعد ازاں 1974 اور 1975 میں محمد علی نے فریزیئر کو شکست دے کر عظیم باکسر کا اعزاز پھر سے حاصل کر لیا۔

یہ اعزاز وہ سیاست کا شکار ہو کر ان سے چھن بھی گیا تھا۔ اس کی وجہ ویت نام جنگ میں امریکی فوج میں شامل ہونے سے انکار بنی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیلامی میں محمد علی کے وہ گلّو جنھیں پہن کر انھوں نے پہلی بار عالمی چیمپئین کا اعزاز حاصل کیا تھا 8 لاکھ ساڑھے چھتیس ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوئے تھے۔

.

.

اسی بارے میں