ڈنمارک: ’اپنی رائے دو اور مفت چیزیں لو‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption یہ منصوبہ صرف ڈنمارک تک ہی محدوو نہیں

ڈنمارک میں اب مختلف مصنوعات کے بارے میں اپنی رائے لکھنے پر اشیائے خورد و نوش مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈنمارک کے اخبار ’دا کوپن ہیگن پوسٹ‘ کے مطابق کوپن ہیگن کی پہلی ’فری‘ یا آزاد سپر مارکیٹ چند دنوں میں کھلنے والی ہے۔

’فری مارکیٹ‘ پر ایک بار اپنی رجسٹریشن کرانے کے بعد اس پر آن لائن آڈر دیا جاتا ہے لیکن سامان جا کر خود لانا پڑتا ہے۔

تاہم گاہکوں کو مصنوعات کے بارے میں اپنی رائے جلد دینا ہو گا اور اگر ایسا کرنے میں زیادہ تاخیر کی گی تو ایسے گاہکوں کا پروفائل بند کر دیا جائے گا۔

فری مارکیٹ کی ماہانہ فیس 3.4 ڈالر ہے تاکہ اس کے انتظامی امور کو چلایا جا سکے۔ اس کے علاوہ گاہکوں کو ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 10 مصنوعات خریدنا ہوں گی۔

یہ منصوبہ صرف ڈنمارک تک ہی محدوو نہیں بلکہ اس کے دیگر شہروں کی کمپنیاں جو گاہکوں کے آن لائن تبصروں کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں ایسے منصوبے متعارف کروا رہی ہیں۔

اسی بارے میں