جاپان طاقتور طوفان ’وونگ فانگ‘ کی زد میں

japan braced typhoon تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پچھلے ہفتے ٹوکیو میں زوردار ہوائوں اور بارش کی صورت فیفون نے اپنا زور توڑ دیا تھا

جاپان اس وقت طاقتور طوفان ’وونگ فانگ‘ سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے جو سرکاری ذرائع کے مطابق اس سال جاپان میں آنے والا خطرناک ترین طوفان ہو گا۔

سنیچر کی رات یا اتوار کو جب یہ طوفان زمین سے ٹکرائے گا تو اوکی ناوا کا جنوبی جزیرہ اس طوفان کی زد میں آئے گا۔ ایک ویب سائٹ ’ٹراپیکل اسٹرام‘ کے مطابق طوفان کا زور جاپان کے شمال مشرقی حصے میں پہنچتے پہنچتے ٹوٹ جائے گا۔

پچھلے ہفتے آنے والا طوفان جسے ’فین فون‘ کا نام دیا گیا تھا اور جس میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھی اس کی گزرگاہ بالکل وہی تھی جو اس طوفان نے اختیار کی ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے ایک آفیسر نے روائٹر نیوز ایجنسی کو بتایا اس میں کوئی شک نہیں کے ’وونگ فانگ‘ ایک بہت بڑا اور بہت طاقتور طوفان ہو گا۔ یہ اس سال جاپان میں آنے والے طوفانوں سے سب سے زیادہ طاقتور ہو گا۔ جنوبی اوکی ناوا میں اس کی شدت 259 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

امریکی خبر رساں ادارے نے بتایا کے اس سے جزیرے کو کچھ نقصان پہنچا تھا اور کچھ وقت کے لیے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کے پچھلے ہفتے اوکیناوا میں آنے والے طوفان ’فین فون‘ میں 9 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس میں تین امریکی فوجی بھی شامل تھے جو سمندر میں بہ گئے تھے جن کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں۔