دس چیزیں جن سے ہم لاعلم تھے

1۔ جرمنی میں رجسٹر ہوئی گاڑی کو جاپان لے جانا ناممکن ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

2۔ ایک مجرم اپنے فون میں دستیاب معلومات کو اس وقت ضائع نہیں کر سکا جب اس کے فون کو مائیکو ویو میں رکھا گیا اور دروازہ بند کردیا گیا لیکن اس کو چلایا نہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

3۔ برطانوی فٹ بال کلب سندرلینڈ کے مینیجر روئے کین نے روبی سیوِج کو روبی کے وائس میل پیغام کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ روبی کا پیغام تھا ’ہائے، میں روبی ہوں ۔۔ کیا ہو رہا ہے۔‘ (Hi, it's Robbie whazzup)

مزید جاننے کے لیے دی گارڈیئن

4۔ سویڈن میں مردوں کی آمدن میں موٹاپے کی وجہ سے وہی اثر پڑتا ہے جو فرق ڈگری نہ ہونے پر پڑتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے دی اکونومسٹ

5۔ چوہوں کے جنسی رویےکا انحصار نیورونز پر ہوتا ہے جو اوکزیٹوسن نامی ہارمونز سے متاثر ہوتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

6۔ امریکی صدر براک اوباما نے ٹی وی سیریز ’ہوم لینڈ‘ کے خالق سے کہا تھا کہ سیریز کے چوتھے سیزن میں کیری کے کردار کے حوالے سے نرم گوشہ رکھیں۔

مزید جاننے کے لیے دی ٹائمز

7۔ نیورچ میں مردوں کی بہت بڑی تعداد ’وائی فرنٹ‘ انڈر ویئر پہنتے ہیں اور اسی لیے اس کو برطانیہ کا وائی فرنٹس کا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے ڈیلی ٹیلیگراف

8۔ چین میں بالوں کی ایکسٹینشن بنانے کے لیے بکری کے بال استعمال کیے جاتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

9۔ وہ امریکی جو اپنے گھروں میں عربی بولتے ہیں ان کی تعداد ان امریکیوں سے زیادہ ہیں جو گھروں میں اٹالین یا پولش بولتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے سمتھسونین

10۔ ریت کے اونچی ٹیلوں پر چڑھتے وقت ریٹل سنیک اپنے آپ کو چپٹا کر لیاتا ہے تاکہ ٹیلے پر چڑھنے میں آسانی ہو۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

اسی بارے میں