بالی سے برطانوی شہری کی تشدد زدہ لاش برآمد

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پولیس حکام کے مطابق برطانوی شہری کی لاش پلاسٹک اور رضائی کے لحاف سے ڈھکی ہوئی تھی

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ایک برطانوی شہری کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

جکارتہ میں برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق 60 سالہ برطانوی شہری رابرٹ کیلون ایلکس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور گلا کٹا ہوا تھا۔

ہائی کمیشن کے مطابق لاش سیاحتی مقام اوہا اور کوتا کے مقام پر چاول کے کھیتوں کے نزدیک کھائی سے ملی ہے۔

بالی میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایلس گذشتہ کچھ عرصے سے بنار کے علاقے میں اپنی انڈونیشین بیوی کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور ان کی اہلیہ نے مسٹر ایلکس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

برطانوی ہائی کمیشن کے ایک ترجمان نے کہا: ’ہم بالی میں ایک برطانوی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہیں اور ہم سفارتی سہولیات فراہم کرنے پر تیار ہیں۔‘

پولیس حکام کے مطابق برطانوی شہری کی لاش پلاسٹک اور رضائی کے لحاف سے ڈھکی ہوئی تھی۔

اسی بارے میں