واشنگٹن: سکول میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

Image caption امریکہ میں اس نوعیت کی فائرنگ کے واقعات متعدد بار پیش آ چکے ہیں

امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں ایک طالب علم نے سکول کے کیفے ٹیریا میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور چار کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاٹل شہر کے نزدیک واقع میرزول پلچک سکول میں پیش آیا۔

ایک طالب علم نے اپنے دو کزنز سمیت پانچ افراد پر فائرنگ کی جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

حکام نے حملہ آور کی شناخت جیلن فریبرگ کے نام سے کی ہے اور اس نے موقعے پر ہی اپنی جان لے لی۔

حکام نے ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں نہیں بتایا ہے کہ وہ خاتون ہے یا مرد اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ وہ ٹیچر یا طالب علم تھا یا تھی۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ جس ہتھیار سے فائرنگ کر گئی ہے وہ قانونی طریقے سے خریدا گیا تھا۔

مقامی میڈیا پر نشر کیے جانے والے مناظر میں سکول کو طالب علموں سے خالی کرایا جا رہا تھا اور سکول کی عمارت سے باہر آنے والے طالب علموں نے ہاتھ اوپر اٹھا رکھے تھے۔ سکول کے خالی ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں نے عمارت کی مکمل تلاشی لی اور اسے کلیئر کر دیا۔

امریکہ میں اس نوعیت کی فائرنگ کے واقعات متعدد بار پیش آ چکے ہیں اور اس کے بعد ملک میں بندوق رکھنے کے قانونی حق پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اسی بارے میں