دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ AP

1۔ بیئر کی جانچ کے لیے برطانیہ میں صرف ایک خاتون انسپکٹر جبکہ 39 مرد انسپکٹرز ہیں۔

مزید تفصیلات ( فنانشل ٹائمز)

2۔ دلائی لاما اپنے ساتھ ایک بستے میں ’چھوٹا سا خزانہ‘ لیے پھرتے ہیں اور اس خزانے میں میٹھی گولیاں بھی شامل ہیں۔

مزید تفصیلات ( ٹائمز)

3۔ جب کسی شخص کی عمر کا آخری ہندسہ 9 ہوتا ہے تو اس کے غیر ازدواجی تعلقات بنانے، پہلی بار میراتھن میں حصہ لینے اور میراتھن میں زیادہ تیز بھاگنے کے امکانات زیادہ ہو تے ہیں۔

مزید تفصیلات ( گارڈیئن)

4۔ بام مچھلی اپنی بجلی پیدا کرنے کی طاقت اس مچھلی کو کمزور کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتی ہے جس کو اس نے کھانا ہو۔

مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں

5۔ مسافر برادر جمبو جیٹ میں اکانومی اور فرسٹ کلاس مسافروں کے لیے دستیاب جگہ میں فرق بڑھتا جا رہا ہے۔

مزید تفصیلات ( اکونومسٹ)

تصویر کے کاپی رائٹ Thinkstock

6۔ برطانیہ میں حاملہ خواتین کا زیادہ سے زیادہ شراب نوشی کرنا پیٹ میں موجود بچے کے خلاف جرم نہیں ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں

7۔ ویکس ورم یعنی ویکس کیڑے کا نوخیز حشرہ پلاسٹک کو ختم کرسکتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے ( سمتھسونین)

8۔ رچرڈ سوم اور پانچویں ڈیوک آف بیوفورٹ کے درمیان شاہی خاندان میں کسی ایک خاتون کی بےوفائی کے امکانات ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں

9۔ پیٹر جیکسن کی جانب سے ہوبٹ پر بنائی گئی تین فلمیں دیکھنے سے تین گھنٹے کم میں کتاب ’ہوبٹ‘ پڑھی جا سکتی ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں

10۔ شام میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو ریڈ بُل اور پرنگلز بے حد پسند ہیں۔

مزید تفصیلات ( فنانشل ٹائمز)

اسی بارے میں