شادی کی پیشکش گھر کی چھت لے اڑی

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption دو افراد کو ہنگامی حالت میں عمارت سے باہر نکالا گیا تاہم خوش بختی سے کوئی زخمی نہیں ہوا

ہالینڈ کے ایک شہری کو اپنی گرل فرینڈ کو انوکھے انداز سے شادی کی دعوت دینا اس وقت مہنگا پڑا گیا جب اس کے ہاتھوں ایک گھر کی چھت ہی ٹوٹ گئی۔

ہوا کچھ یوں کہ یہ شخص اپنی محبوبہ کو الگ طریقے سے شادی کے لیے کہنا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لیے اس کے گھر کے سامنے کرین لے کر آگیا۔

وہ چاہتا تو تھا اس کرین کی مدد اس اس لڑکی کے کمرے کی کھڑکی کے باہر جا کر اسے گانا گا کر شادی کی پیش کش کرے لیکن بدقسمتی سے کرین نے ساتھ نہ دیا اور ٹوٹ کر ہمسائے کی چھت پر جا گری۔

کرین کے گرنے سے مکان کی چھت ٹوٹ گئی۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ کرین کو اٹھانے کے چکر میں یہ دوسری مرتبہ چھت پر جا گری اور ایک دوسرے مکان کو بھی نقصان پہنچا۔

دو افراد کو ہنگامی حالت میں عمارت سے باہر نکالا گیا اور قریبی مکانات کو خالی کروا لیا گیا تاہم خوش بختی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق لڑکی نے پھر بھی شادی کے لیے ہاں بول دی ہے اور دونوں پیرس میں شادی کر رہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption ایک شخص لڑکی کے کمرے کی کھڑکی کے باہر جا کر اسے گانا گا کر شادی کی پیش کش کرنا چاہتا تھا