برازیل: آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption طوفانِ باد و باراں نے ساؤپاؤلو ریاست میں درخت اکھاڑ دیے اور املاک کو نقصان پہنچایا

میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق برازیل میں چھٹی منانے والوں سے بھرے ایک ساحل پر آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسرے چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنھیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ ان میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ساؤپاؤلو میں پرایا گراندے میں پیش آیا۔

متاثرین ساحل پر اچانک تیز بارش شروع ہونے کے بعد ایک احاطے میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ وہاں بجلی گر پڑی۔

ایک مقامی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ چاروں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور ان میں سے ایک خاتون حاملہ تھیں۔

ساؤپاؤلو ریاست میں دوسرے مقامات پر بھی طوفان نے تباہی مچائی اور درخت اور بجلی کی تاریں اکھاڑ دیں۔

اسی بارے میں