دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کا جشن

تصویر کے کاپی رائٹ EPA

دنیا بھر میں لوگ بدھ کی رات نئے عیسوی سال کا استقبال کر رہے ہیں اور اس موقع پر دنیا کے متعدد ممالک میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے اور گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد ہو رہی ہیں۔

نئے سال کی خوشیاں سب سے پہلے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں منائی گئیں جس کے بعد مشرقِ بعید کے ممالک میں سنہ 2015 کا آغاز ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کے سکائی ٹاور پر ایک گھڑیال پر سنہ 2014 کی آخری گھڑیاں گنی گئیں اور جب رات 12 بجےتو آتش بازی کا آغاز ہوا۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption چین کی یونیورسٹی کے بچوں نے نئے سال کا آغاز اپنےانداز سے کیا

اس کے علاوہ تقریباً 15 لاکھ لوگوں کا ہجوم سڈنی کی بندرگاہ کے کنارے آتش بازی کا منظر دیکھنے کے لیے اکھٹا ہوا۔

ایئر ایشیا کی پرواز کےحادثے کے تناظر میں اس سال انڈونیشیا میں نئے سال کا جشن نہیں منایا جا رہا۔

پاکستان میں بھی پشاور میں طالبان شدت پسندوں کے ہاتھوں سکول کے طلبا کے قتلِ عام کی وجہ سے نئے سال کا استقبال نسبتاً سادگی سے ہوا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے بعد افریقہ، یورپ اور آخر میں شمالی و جنوبی امریکہ کے ممالک میں نئے سال کے آغاز کی مناسب سے تقاریب منعقد ہوں گی۔

ایسی ہی ایک تقریب کے لیے برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو کے مشہور ساحل کوپاکبانا پر لاکھوں لوگ اکھٹے ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی شہر نیویارک کے شہری ٹائمز سکوائر میں مشہور کرسٹل بال کو نیچے گرتا دیکھ کر نئے سال کا استقبال کریں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption انڈیا کے شہر احمدآباد کے بچوں کا انداز بھی چین کے بچوں سے ملتا جلتا تھا
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption چین میں 2015 بھیڑوں کا سال منایا جائے گا -
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption روس میں بھی جشن کی تیاریاں شرو
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption فلپائن کے شہر منیلا میں لوگوں نے اپنی خواہشات کو ایک دیوار پے لکھا -

.

اسی بارے میں