نادر فراری سپورٹس کار ایک کروڑ 62 لاکھ ڈالر میں نیلام

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption یہ فراری کار کبھی فرانسیسی اداکار ایلن ڈیلن کی ملکیت ہوا کرتی تھی

فرانس کے ایک فارم ہاؤس سے ایک نایاب زنگ آلود فراری سپورٹس کار ملی ہے۔

یہ نادر فراری ایک کروڑ 42 لاکھ یورو یا ایک کروڑ 62 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔

یہ فراری فرانس کے ایک فارم ہاؤس پر پرانے ميگزین اور کتابوں کے ذخیرے کے نیچے دبی ہوئی زنگ کھا رہی تھی۔

نیلے رنگ کی یہ فراری کیلیفورنیا سپائیڈر گذشتہ 50 برسوں سے پوشیدہ تھی۔

دنیا میں اس قسم کی صرف 37 فراری کاریں بنائی گئی تھیں اور یہ ان میں سے ایک ہے۔

یہ فراری کبھی یہ فرانسیسی اداکار ایلن ڈیلن کی ملکیت میں ہوا کرتی تھی اور اب یہ دوسری مختلف قسم کی کلاسیک کاروں کے ساتھ دبی پڑی ہوئي تھی۔

پیرس میں ہونے والی نیلامی سے منسلک ایک اہلکار نے بتایا کہ موٹر کار کی دنیا میں اس کی دریافت طوطن خامن کے مزار کی دریافت سے کم نہیں۔

اس فراری کے خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں