ٹویٹر پر یو اے ای کا جھنڈا الٹا سیدھا

ٹویٹر کے یوزرز اس غلھی سے متاثر نہیں ہوئے

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشن

ٹویٹر کے یوزرز اس غلھی سے متاثر نہیں ہوئے

کرکٹ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر نے کرکٹ ورلڈ کپ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی غلط پرچم سے کی ہے۔

ٹویٹر نے اپنی ویب سائٹ پر اس ایونٹ کی نشاندہی ’ہیش فلیگز‘ کے نام سے کی تاکہ جب کوئی صارف UAE# ٹائپ کرے تو اس کی ٹویٹ میں ملک کا پرچم دکھائی دے۔

ٹویٹر کا خیال تو یہی تھا لیکن اس کے بجائے صارفین کو ایک ایسا جھنڈا دکھائی دیا جس کے رنگ تو ٹھیک تھے لیکن الٹے سیدھے لگے ہوئے تھے۔

جہاں پر سبز رنگ کے ساتھ سفید اور سیاہ پٹیوں کے ساتھ طرف ایک سرخ عمودی لائن ہونی چاہیے تھی، وہاں پر ٹویٹر نے جھنڈے پرایک کالی پٹی لگا دی اور جہاں پر سرخ لائن تھی وہاں پر ایک مثلث لگا دی۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن

متحدہ عرب امارات کا صحیح پرچم

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نیا جھنڈا بالکل عرب بغاوت کے پرچم کے جیسا لگتا ہے جو کہ پہلی عالمی جنگ میں استعمال کیا گیا تھا۔

اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرنے والے صارفین اس غلطی سے خوش نہیں ہیں۔ ایک صارف بندو رائے کہتی ہیں ’میں اس ملک میں پلی بڑھی ہوں اس لیے یہ بات میرے لیے اہم ہے۔‘ دوسرے صارفین نے ٹویٹر کو ٹویٹ کی کہ وہ اس غلطی کو ’ٹھیک کرے۔‘

ٹویٹر نے اپنے رد عمل میں سارے ممالک کے لیے ہیش فلیگ کا فیچر ختم کر دیا ہے۔ یہ فیچر پہلے سنہ 2010 میں شروع کیا گیا تھا اور گزشتہ سال کے فیفا ورلڈ کپ میں کافی مقبول ہوا تھا۔