برطانوی پارلیمان کی چھت پر چڑھنے پر گرفتاری

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اس سے قبل بھی برطانوی پارلیمان کی چھت پر مظاہرین کی نگاہیں رہی ہیں

ایک 23 سالہ شخص کو برطانوی پارلیمان کی چھت پر چڑھ کر کئی گھنٹے گزارنے کے لیے مجرمانہ نقصان کرنے اور دراندازی کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رات سوا نو بجے جب اس نواجوان کو چھت پر دیکھا گیا تو اس سے مذاکرات کرنے والوں، پولیس اور فائر بریگیڈ کو بلا لیا گیا۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ وہ شخص چھت پر کیوں چڑھا تھا۔

اس نوجوان کو اتوار کو مقامی اور گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق صبح پانچ بجے گرفتار کیا گیا اور سینٹرل لندن پولیس سٹیشن لے جایا گیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption اس 23 سالہ نوجوان نے بھوری شرٹ اور کالی پینٹ پہن رکھی تھی

اس سے قبل پارلیمان کی چھت مختلف تحریک کے رضاکاروں کے بھی نشانے پر رہی ہے جن میں ایسے رضاکار شامل تھے جو ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیسرے رن وے کے مخالف تھے۔ ان میں گرین پیس والے بھی شامل تھے۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا وہ شخص کسی چیز کی مخالفت کے سلسلے میں تو چھت پر چڑھا تھا یا نہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption نوجوان سے رابطہ کرنے کے لیے مذاکرات کار کے ساتھ ساتھ پولیس اور فائربریگیڈ کو بھی بلالیا گیا تھا

ہماری نامہ نگار وکٹوریہ فرٹز جو اس جگہ موجود تھیں کا کہنا ہے کہ اس شخص نے بھوری جیکٹ اور کالی پینٹ پہن رکھی تھی اور وہ گھبراہٹ میں اوپر نیچے اور ادھر ادھر بھاگ رہا تھا۔

بی بی سی کی نمائندہ کا کہنا ہے اس کی گرفتاری سے قبل اتوار کو علی الصباح پولیس اس سے بات کرنے کی کوشش میں تھی اور وہاں سے کبھی کبھی گھٹی ہوئی چیخ کی آواز سنائی دے رہی تھی۔

اسی بارے میں