نیویارک کے ’ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر‘ کا نظارہ

نیویارک کے ’ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر‘ کا ایک تصویری جائزہ۔ اسے اسی جگہ پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں نائن الیون کے حملوں میں تباہ ہونے سے پہلے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں ٹاور کھڑے تھے۔ اسے نئے ٹاور کو لوگوں کے لیے رواں ماہ میں ہی کھول دیا جائے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption یہ مغربی نصف کرۂ ارض کا سب سے بڑا اور دنیا کا چوتھا بڑا ٹاور ہے
تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption اس میں چلنے والی لفٹ 102 فلور پر صرف 48 سکینڈوں میں پہنچا دیتی ہے
تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption اس ٹاور سے شہر کا دور دور تک نظارہ کیا جا سکتا ہے
تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ٹاور کی بلندی سے نیویارک شہر کے چند مشہور ترین مناظر دکھائی دیتے ہیں
تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption اس عمارت میں ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے بالکل نیچے سڑک کی براہ راست ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے
تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ٹاور کے داخلی دروازے پر ان افراد کی ویڈیو دکھائی جاتی ہے جنھوں نے اس بلند عمارت کو تعمیر کیا ہے
تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption اس ٹاور میں ٹیکنالوجی کا کافی استعمال نظر آتا ہے۔ ان مانیٹروں پر نیچے شہر کا ’ورچول‘ نظارہ کیا جا سکتا ہے
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ہر سال تقریباً تین سے چار کروڑ لوگوں کے یہاں سیر کے لیے آنے کی توقع ہے

اسی بارے میں