بارات لیموزین کے بجائے بکتر بند گاڑی پر لے جائیں

تصویر کے کاپی رائٹ getty images
Image caption یہ فوجی بکتر بندگاڑیاں عموما ماسکو میں فوجی پریڈ کے دوران ہی سڑکوں پر نظر آتی ہیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں شادی بیاہ کے انتظامات کرنے والی کمپنی نے شادی کے تقریب بارات لے جانے کے لیے بکتر بند فوجی گاڑی متعارف کروائی ہے۔

دولھا شادی کے دن روایتی طور پر لیموزین پر سوار ہو کر آتا ہے لیکن اب شادی کی تقریب کے بعد دلھن کو وہ لیموزین کے بجائے بکتر بند فوجی گاڑی پر بیاہ کر لے جا سکے گا۔

یہ فوجی بکتر بندگاڑیاں عموما ماسکو میں فوجی پریڈ کے دوران ہی سڑکوں پر نظر آتی ہیں۔

شادی بیاہ کے انتظامات کرنے والی کمپنی نے یہ پیشکش دی ہے کہ دس ہزار روبل یا دو ہزار ڈالر ادا کریں اور بکتر بند گاڑی پر سوار ہو کر اُس ہوٹل جائیں جہاں شادی کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

ایجنسی کے مینجر نے مقامی ٹی وی چینل این ٹی وی کو بتایا کہ ’یہ سب رجسٹری آفس جانے کے لیے منتخب کردہ راستے پر منحصر ہے۔ اگر آپ مرکزی ماسکو سے سفر طے کرتے ہوئے رجسٹری آفس پہچانا چاہتے ہیں تو تھوڑے زیادہ پیسے ادا کرنا ہوں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ اگر پیسے بچانا چاہتے ہیں تو شہر کے مرکز میں نہ جائیں اور اردگرد کے راستوں سے ہوتے ہوئے رجسٹری پہنچیں۔

محکمۂ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بکتر بند گاڑیاں بڑی ہوتی ہیں اور اس کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل رابطے کے علادہ خصوصی اجازت نامہ چاہیے ہوتا ہے۔

اگر شادی شدہ جوڑے نے شادی پر لیموزین کے سفر سے لطف اندوز ہوئے ہیں تو ایک ایجنسی نے انھیں بکتر بند گاڑیاں فروخت کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

حیرت انگیز طور پر بکتر بند گاڑی کی قیمت بزنس سلون کار کے برابر ہے۔

اسی بارے میں