شاہی شادی یا پریوں کی کہانی

سویڈن کے شہزادے کارل فلپ نے ریئلٹی شو کی سٹار صوفیہ ہیلک وسٹ سے سنیچر کو ایک تقریب میں شادی کر لی ہے۔

صوفیہ سویڈن کی صدیوں پرانی تاریخ میں پہلی ’عام خاتون‘ ہیں جو سویڈن کے شہزادے سے شادی کے بعد شہزادی بنی ہیں۔

سویڈن میں ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شاہی خاندان اپنی مقبولیت کھوتا جا رہا ہے تاہم شادی کی تقریب کے لیے ہزاروں افراد سٹاک ہوم کی ‎سڑکوں پر جمع ہوئے۔

شاہی امور کے ماہر راجرگرین نے کہا کہ ’یہ ایک حقیقی سینڈریلا والی کہانی ہے۔‘

لیکن پریوں کی کہانی کی طرح شاہی محبت کی کہانی بھی بہت آسان نہیں رہی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption پرنس سے قربتوں کے بعد صوفیہ نے اپنی شبیہ میں بہت تبدیلی لانے کی کوشش کی ہے

خیال رہے کہ 30 سالہ صوفیہ ٹاپ لیس ماڈل کے طور پر کام کرتی رہی تھیں تاہم بعد میں وہ یوگا کی استاد بن گئیں اور فلاح و بہبود کے کام میں مصروف رہنے لگیں۔

ان کے منگیتر 36 سالہ کارل فلپ سویڈن کے تخت کے لیے تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption یہ دونوں سویڈن کی عوام میں بے حد مقبول ہیں

اطلاعات کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات ایک ریستوران میں سنہ 2010 میں ہوئی اور اس کے فوراً بعد ان کی قربتوں کی خبریں منظر عام پر آئیں۔

سویڈن کی میڈیا نے ماڈل ہیلک وسٹ کے ماضی پر بہت شور مچایا جن میں مردوں کی میگزن ’سلٹز‘ کے لیے اژدہے کے ساتھ نیم برہنہ تصویر اور سہ 2005 میں پیراڈائز ہوٹل ریئلٹی شو میں شرکت شامل ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption شاہی امور کے ماہر راجر لنڈگرین نے کہا کہ ’یہ ایک حقیقی سینڈریلا والی کہانی ہے‘

اس شو کے شرکا بہت کم کپڑوں میں ملبوس ہوتے ہیں۔

اس کے جواب میں ہیلک وسٹ نے سویڈش ٹی وی کو بتایا کہ وہ ان چیزوں سے بہت آگے نکل آئی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ان کی شادی کے موقعے پر تقریبا پانچ لاکھ افراد کے شہروں میں نکلنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے

انھوں نے کہا ’مجھے کسی چیز پر افسوس نہیں ہے۔ ان تمام تجربات کی وجہ سے ہی آج میری یہ شخصیت ہے۔ آج میں اس قسم کا فیصلہ نہیں کرتی۔‘

کہا جاتا ہے کہ ان کے ماضی کے متعلق شاہی خاندان میں پریشانی ہے تاہم محل کی جانب سے ان کے چیریٹی یعنی فلاحی کاموں پر زور دیا گیا ہے۔

ان کے فلاحی کاموں میں جنوبی افریقہ کے ناموافق حالات سے متاثرہ بچوں کے لیے امداد شامل ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

اسی بارے میں