برطانیہ: دہشتگردی کے شک میں پندرہ سالہ لڑکی گرفتار

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

برطانیہ میں ایک پندرہ سالہ لڑکی کو دہشتگردی کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لندن کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی پولیس کے اہلکاروں نے اس نوجوان لڑکی کو مشرقی لندن سےگرفتار کیا ہے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ لڑکی کو سنہ 2006 کے ’دہشتگردی ایکٹ‘ کی دفعہ پانچ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے جس کا اطلاق دہشتگردی کے فعل کی تیاری کرنے والے افراد پر ہوتا ہے۔

لڑکی کو مشرقی لندن کے ایک تھانے میں تفتیش اور سوال و جواب کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

اسی بارے میں