بغداد: متعدد دھماکوں میں 28 افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption بوٹوک کے علاقے میں ایک دھماکے میں 9 افراد مارے گئے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ فائل فوٹو

عراقی دارالحکومت بغداد میں حکام کا کہنا ہے کہ متعدد بم دھماکوں میں 28 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شہر کے شمالی علاقے شاب میں کار میں رکھے ایک بم کے پھٹنے سے کم از کم دس افراد کی ہلاکت واقعہ ہوئی جبکہ ایک قریبی مارکیٹ میں ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بوٹوک کے علاقے میں ایک دھماکے میں 9 افراد مارے گئے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم اکثر ایسے حملوں میں دولت اسلامیہ ملوث ہوتی ہے۔ عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی ایک لہر جاری ہوئی ہے۔

سکیورٹی حکام نے کہا تھا کہ انھوں نے شمالی بغداد میں کئی علاقوں کو گھیرے میں لے کر ممکنہ بموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دولتِ اسلامیہ نے عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضے کر رکھا ہے اور ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں حکومتی فورسز اور دولتِ اسلامیہ کے درمیان جنگ جاری ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption دولتِ اسلامیہ نے عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضے کر رکھا ہے

اسی بارے میں