دوبارہ ایسا نہیں ہوگا!

تصویر کے کاپی رائٹ CBC
Image caption میں معافی چاہتا ہوں کہ جب میں اسے پڑھتے ہوئے سو گیا تو یہ گر گئی اور ایک صفحہ پھٹ گیا: جیسکن

کینیڈا کے شہرٹورنٹو کی پبلک لائبریری کی انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک بچے کی جانب سے معذرتی نوٹ شیئر کیا جس کے بعد بچے کو سوشل میڈیا پر بے پناہ شہرت ملی اور انھیں انعام سے بھی نوازا گیا۔

سی بی سی نیوز کے مطابق آٹھ سالہ جیکسن ڈولر نے اپنے معذرتی نوٹ میں لکھا کہ وہ لائبریری کی کامک بک پڑھتے ہوئے سو گئے تھے جس کی وجہ سے کتاب کا ایک صفحہ پھٹ گیا۔

’میں معافی چاہتا ہوں کہ جب میں اسے پڑھتے ہوئے سو گیا تو یہ گر گئی اور ایک صفحہ پھٹ گیا، ، ایسا دوبارہ نہیں ہوگا، میں معذرت چاہتا ہوں۔‘

سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جیسکن نے بتایا کہ انھیں لگ رہا تھا لائبریری والے انھیں جرمانہ کریں گے اور ان کی والدہ بھی ناراض ہوں گی لیکن جب انھوں نے کتاب پر نوٹ لکھ دیا اور انھیں اتنی شہرت ملی تو ان کی والدہ ناراض نہیں تھیں۔

لائبریری انتظامیہ کو جیسکن کی جانب سے معذرت بہت اچھی لگی اور انھوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔ بعد میں جیسکن میڈیا کو توجہ کا مرکز بنے اور انھیں سچ بولنے اور معذرت کرنے پر بہت سے تحائف بھی ملے۔

اسی بارے میں