دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ thinkstock
Image caption چلتے پھرتے کھانا کھانے والوں کا وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے

1۔ آپ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کومپٹن میں اس شہر میں پیش آنے والے واقعات پر مبنی فلم ’سٹریٹ آؤٹ آف کومپٹن‘ نامی فلم نہیں دیکھ سکتے کیونکہ وہاں کوئی سنیما ہی نہیں ہے۔

مزید جاننے کے لیے میش ایبل

2۔ برطانیہ کے داخلی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو نے غلطی سے ناول نگار ڈورس لیسنگ پر قحبہ خانے چلانے کا شک کیا تھا۔

مزید جاننے کے لیے دی انڈیپنڈنٹ

3 میوزک گروپ ریڈ ہاٹ چلی پیپر کے بیس گٹارسٹ فلی کے پاس دو لاکھ مکھیاں ہیں۔

مزید جاننے کے لیے رولنگ سٹون

4۔ القاعدہ کے سینیئر رہنماؤں کے ہیڈکوارٹرز سے ملنے والی 1500 کیسٹس میں الجزائر کے یہودی گلوکار اور مصنف انریکو ماسیئس کی ریکارڈنگز بھی شامل تھیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں۔

5۔ چلتے پھرتے کھانا کھانے والوں کا وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے سٹی اے ایم

تصویر کے کاپی رائٹ ashleigh
Image caption برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون کو پاپریکا ذائقے والے پرنگل چپس پسند ہیں

6۔ 15 سے 28 ستمبر کے درمیان کوئی شہابِ ثاقب زمین سے ٹکرانے والا نہیں ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں۔

7۔ امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہاں برنی سینڈرز نے1987 میں لوک موسیقی کی ایک البم جاری کی تھی۔

مزید جاننے کے لیے ڈینجرس مائنڈز

8۔ ریپبلکن پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہاں سکاٹ واکر کے سر پر موجود نشان ان کے باروچی خانے میں سنک ٹھیک کرنے دوران لگنے والی چوٹ کا ہے۔

مزید جاننے کے لیے واشنگٹن پوسٹ

9۔ کاروباری اداروں کے کامیاب سربراہان کے چہرے عموماً چوڑے ہوتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے ڈیلی ٹیلی گراف

10۔ برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون کو پاپریکا ذائقے والے پرنگل چپس پسند ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں۔

اسی بارے میں